4

ےضلع تورغر میں سرکاری آٹا کی شفاف سپلائی جاری

ضلع تورغر ۔ سیکرٹری محکمہ خوراک عابد خان وزیر صاحب ، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن صاحب , ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزار ڈویژن شیواز طارق اور ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان صاحب کی ہدایات کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئےضلع تورغر میں سرکاری آٹا کی شفاف سپلائی جاری ۔

ضلعی انتظامیہ تورغر و محکمہ خوراک تورغر کی نگرانی میں نامزد سرکاری آٹا ڈیلرز نے تحصیل کنڈر حسن زئی کے دور دراز مقام کے ویلیج کونسلز میں مقیم آبادی کارون ،دارو ،کند اور گاوں گانگھٹ کے عوام کے لئے تلی پولیس چوکی ((پنجہ گلی)) پوائنٹ پر سستا سرکاری آٹا کی ترسیل کی جہاں سے مقامی گاڑیوں کے زریعۓ پہاڑی علاقوں کی أبادیوں کے لئے سرکاری أٹا روانہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں