3

آٹا سپلائ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

مانسہرہ ۔ سستا سرکاری آٹا کی سپلائی روز مرہ کی بنیاد پر جاری. آٹا سپلائ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. ڈی ایف سی کافوٹو اور اے سی تورغر کی جانب سے سخت ھدایات جاری.

تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر جدباء حسرت خان اور ڈسٹڑکٹ فوڈ کنٹرولر عامر خالد کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ضلع تورغر میں سستا سرکاری أٹا کی سپلائی شفاف طریقہ سے جاری ہے ۔ضلع تورغر کا گندم کوٹہ کم ہونے کی باوجود پورے ضلع تورغر میں مرحلہ وار سستا سرکاری آٹا کی ترسیل اس لئے کی جا ری ہے۔

تا کہ ضلع تورغر میں بسنے والی تمام اقوام کو سرکاری آٹا حصول میں أسانی ہو اور کوئی بھی سستا سرکاری آٹا حصول سے محروم نہ رہۓ۔اس موقع پر ڈی ایف سی تورغر عامر خالد خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک تورغر کی کوشش ہے۔

کہ ضلع کی عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے اور عزت نفس کے ساتھ سستا سرکاری آٹا مہیا کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروۓکار لا رہئے ہیں. جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک تورغر کے افسران و جملہ سٹاف کو ضلع تورغر کی عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں