5

مانسہرہ پولیس کی طرف سے رات کے وقت خصوصی ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ

مانسہرہ ۔ امن عامہ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مانسہرہ پولیس کی طرف سے رات کے وقت خصوصی ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری۔

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی ہدایات پر تمام ایس ایچ اوز، بیٹ افسران اور انچارج چوکیات روڈ پر موجود ، ضلع کے داخلی و خارجی مقامات، شارع عام، چوکوں پر سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ مشکوک گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے۔

واضح رہے کہ رات کے وقت سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا مقصد جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام میں احساس تحفظ بھی پیدا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں