4

ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے ٹریننگ کا افتتاح

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے یکم فروری سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے ٹریننگ کا افتتاح کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ، ڈویژنل کوارڈینیٹر اور دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جو یکم فروری سے 4 مارچ تک ہو گی۔ انہوں نے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل کی سطح پر قائم کئے گئے سپورٹ سنٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔

اور عوام میں مردم شماری کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے خصوصی آگہی مہم چلائیں۔ انہوں نے اس اہم قومی مہم کیلئے نمبرداروں کی خدمات حاصل کرنے اور دی گئی ٹائم لائن ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی بنیاد پر ہی ملکی وسائل کی تقسیم ہوتی ہے لہذا کوئی شہری اندراج کروانے سے محروم نہ رہے۔

ڈائریکٹر ڈائریکٹر نے شرکاء کو بتایا کہ مردم شماری کیلئے 7جنوری سے ہر تحصیل پر فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے فیلڈ سٹاف کو ’ٹیبلٹس‘ مہیا کیے جائیں گے جس میں فیڈ کیا گیا ڈیٹا فوری طور پر ٹرانسفر ہو گا جس سے مردم شماری کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے فیلڈ سٹاف کو ٹیبلٹس کے استعمال کی جامع تربیت دینے کی بھی ہدایت کی تاکہ دوران مردم شماری کسی قسم کا کوئی ابہام نہ رہے اور تمام شہری گنے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں