4

کروڑوں روپے سے بننے والا ادھورا نوکوٹ صابرشاہ پل کا ٹھیکیدار عرصہ دراز سے غائب

مانسہرہ . کروڑوں روپے سے بننے والا ادھورا نوکوٹ صابرشاہ پل کا ٹھیکیدار عرصہ دراز سے غائب. پل کے دونوں طرف فٹ پاتھ پر لگا سریا نامعلوم چور کاٹ کر لے گئے .

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے دریائے سرن بلخصوص پل کے قرب وجوار سے بجری پتھر نکالنے پر پابندی ہے۔ ریت بجری پھتر نکالنے کی وجہ سے پل کے ستون کھوکھلے ہورہے ہیں۔

اگر پل کے ساتھ سے پتھر بجری ریت نکالنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو یہ پل بھی بفہ خر میدان پل کی طرح دریائے سرن کی موجوں کے نظر ہو جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار عوامی سماجی حلقوں نے کیا انھوں نے کہا کہ نوکوٹ صابرشاہ کو ملانے والے پل پر کام کئی سال قبل شروع ہوا تھا جب وزیر اعلی پرویز خٹک نے سابق صوبائی وزیر شہزادہ گشتاسپ خان کے مطالبے پر دو پل سم الہیٰ منگ اور نوکوٹ صابرشاہ پل کی منظوری دی تھی۔

سم الہیٰ منگ پل تو تعمیر ہوگیا لیکن نوکوٹ صابرشاہ پل پر ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے اپیل کی کہ پل کی تعمیر شروع کرنے اور ندی سرن سے ریت بجری پھتر اٹھانے پر پابندی پر عمل درآمد کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں