3

کوزہ بانڈہ بٹگرام میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بٹگرام ۔ محکمہ امور نوجوانان بٹگرام اور پاکستان میڈیکل و رہبلیٹیشن آرگنائزیشن کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائی سکول کوزہ بانڈہ بٹگرام میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن، گائنا کالوجسٹ، پلمونالوجسٹ، جنرل سرجن و دیگر ماہر کنسلٹنٹس نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔

اور تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد،ڈاکٹر رحیم سمیت محکمہ ہیلتھ کے افسران و محکمہ امور نوجوانان کا عملہ کیمپ میں موجود رہا۔کیمپ کے اختتام پہ ایڈیشنل کمشنر فیاض احمدنے ڈاکٹرز اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیۓ۔

علاقہ مشران نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو خوب سراہا اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود سے مستقبل میں بھی ایسے کیمپس کے انعقاد کا مطالبہ کیا کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس اقدام سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں