5

یتیم خانہ کے قریب دوگروپوں میں تصادم ، چارافرادزخمی

ایبٹ آباد ۔ ایبٹ آبادمیں یتیم خانہ کے قریب دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چارافرادزخمی ہوگئے ۔

ریسکیو1122ایبٹ آبادکے مطابق یتیم خانہ کے قریب دو گروپوں میں تصادم ہوا،تصادم کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل کی دو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے۔

جن میں محمد عظیم ،ثاقب، محمد عارف اور محمد طاہر شامل ہیں،ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا بعد ازاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں