6

سڑکوں فٹ پاتھ اور پائپ لائنز کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے اجلاس

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی کے بعد سڑکوں فٹ پاتھ اور پائپ لائنز کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام محکمہ جات سروسز کی فراہمی کے بعد جلد از جلد سڑکوں کی دوبارہ بحالی کو یقینی بنائیں۔ ایس این جی پی ایل، پی ٹی سی ایل سٹرکوں کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کریں۔

شہریوں کو سوئی گیس کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز جن میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ، بجلی کی سروسز کی فراہمی کے لیے سڑکوں کی کھدائی سے درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت متعلقہ محکمہ جات کا اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد منعقد ہوا۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے بریف کیا گیا کہ 14 کلو میٹر لمبائی میں سے نو کلو میٹر سڑکوں پر کام کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی 5 کلو میٹر پر کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایس این جی پی ایل کو 3 ہفتے کے اندر بحالی کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر کو تمام تر کام کی نگرانی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ سروسز کی فراہمی کےساتھ ساتھ سڑکوں کی بحالی کو اپنی نگرانی میں بحال کرنے کے پابند ہوں گے تا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، چیف انجینئر آپریشنز انعام یوسفزئی، سپرٹنڈنٹ انجینئر محمد شفقت، سپرٹنڈنٹ ایس این جی پی ایل عدنان سلیم، انجینئر واثق صفدر اسسٹنٹ مینجر ، سردار سہیل اے ٹی او آئی ٹی ایم اے، وسیم حنیف اےبی ایم پی ٹی سی ایل، زاہد امین ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں