3

سکندر پور میں قتل ہونے والے مقتول ارسلان سپرد خاک

ہریپور . تھانہ سٹی کی حدود سکندر پور میں قتل ہونے والے مقتول ارسلان خان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں ہری پور ہزارہ گردونواح سے اعلی سیاسی،سماجی و صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت،لواحقین سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات کھلابٹ ٹاون شپ محلہ دربند کے رہائشی بدری زمان کے چھوٹے بیٹے ارسلان خان کو فون پر گھر سے بلا کر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔نامعلوم ملزمان کی گرفتاری عنقریب متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں