8

سےتھاکوٹ گرڈ تک ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح

بٹگرام ۔ تھاکوٹ وزیراعظم کے مشیر برائے عوامی و سیاسی امور اور قومی ورثہ ثقافت انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے ہزارہ کے عوام کیلئے نواز شریف کا تحفہ ہے۔

آج تھاکوٹ گریڈ اسٹیشن کی 33 کے وی اے سے 132 کے وی اے کرانا اور الائی خوڑ پاور ہاوس سےتھاکوٹ گرڈ تک ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کرنے کے بعد یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے جس پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

مسلم لیگ ن زبابی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے آج تھاکوٹ واپڈا آفس اور الائی کا باقاعدہ افتتاح اس کا واضح ثبوت ہے بٹگرام کے عوام کو بھی نواز شریف اور شیر کا ساتھ دینا چاہیئے ، قدرتی آفات چایے زلزلہ ، سیلاب ہو یا دہشت گردی ہو پورے صوبے اور بٹگرام کےعوام کی خصوصی مدد کی مشکل کی گھڑی میں انکے ساتھ کھڑا رہا۔

بٹگرام کے عوام بھی جھوٹے عمران نیازی کا ساتھ چھوڑ کر اپنے حقیقی پارٹی مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں عمران نے سیاست کا آغاز بھی جھوٹ سے کیا ہے اور آج تک جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں وہ ملک کے تمام مسائل کا ذمہ دار ہے انہوں نے نواز شریف کی صورت میں ملکی ترقی کا پودا اور درخت کاٹ کر معیشت، اداروں اور ملک کی تباہی کا پودا لگایا۔

وہ تھاکوٹ ضلع بٹگرام میں تھاکوٹ الائی 132 کے وی اے ٹرانسمیشن لائن،تھاکوٹ پسکو آفس اور تھاکوٹ چکیسر فیڈر کی ری کنڈیشنڈ کے افتتاح کے بعد ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھےجلسے سے سابق ممبران اسمبلی نوابزادہ ولی محمد ،محمد رشاد خان،نیاز محمد خان، تحصیل ناظم چکیسر بخت عالم خان، ضلعی صدر مہاجرین خان،طاہر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں