6

شیر از قریشی صاحب ( مرحوم ) کا نماز جنازہ ٹاؤن شپ گراونڈ میں ادا کر دیا گیا

مانسہرہ (کے ایس بی نیوز ) ایک باب جو اختتام پزیر ہوا۔ ضلع مانسہرہ کی جانی پہچانی ، کاروباری، سماجی، سیاسی ، با اخلاق، باکردار، شریف النفس، خوش مزاج شخصیت شیر از قریشی صاحب ( مرحوم ) کا نماز جنازہ ٹاؤن شپ گراونڈ میں ادا کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں سردار محمد یوسف، سردار شاہجہان یوسف، بابر سلیم سواتی، سید جنید قاسم ، ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات علماء کرام سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی عوام اور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیراز قریشی صاحب جیسے مخلص اور ایماندار لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ضلع میں امن و آمان کو برقرار رکھنے کے لیئے بطور چیئر مین ڈی آرسی انکا کردار ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔

شیر از قریشی صاحب (مرحوم) نے سال 2014 کو ضلعی مصالحتی کمیٹی میں بطور چیئر مین چارج سنبھالا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع مانسہرہ کی عوام کے ہزاروں کی تعداد میں مسائل زمینوں کے تنازعات، گھریلو تنازعات، لین دین کے تنازعات ،گاڑیوں کے تنازعات ) ڈی آرسی میں خوش اسلوبی سے حل کروائے ۔ اور فریقین کو بغل گیر کروایا۔ شیر از قریشی صاحب ضلع مانسہرہ کی عوام کے درمیان نہیں رہے، لیکن انکی یادیں ، باتیں اور ضلع کی عوام کے لیئے فکر سایہ کی طرح ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔

مانسہرہ کے لوگ انکے انتقال پر بہت افسردہ ہیں۔ ضلع کی فضاء سوگ وار ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرما ئیں اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں