4

پچھلے کئی ہفتوں سے ویلج کونسل سوکا پانڈک میں سوئی گیس کم

ہریپور . پچھلے کئی ہفتوں سے ویلج کونسل سوکا پانڈک میں سوئی گیس کے پریشر کا بہت زیادہ مسئلہ بنا ہوا تھا .

جس پر آج سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کی ہدایت پر سوئی نادرن گیس کے عملے نے آج ویلج کونسل سوکا کے تمام محلہ جات کا وزٹ کیا اور تمام پائپ لائنوں کو چیک کیا کہ کس وجہ سے گیس کا پریشر کم آرہا ہے ۔

جس پر اہلیان علاقہ نے یوسف ایوب خان اور سوئی نادرن گیس کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہمارے اس سنگین مسئلے کو سنجیدگی سے لیا اور اسے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں