5

چرس سمگلنگ کی کوشش کو ناکام ،ملزم گرفتار

ہریپور ۔ ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی ہمراہ NET کے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

چرس سمگلنگ کی کوشش کو ناکام ،ملزم گرفتار، گاڑی قبضہ پولیس، بھاری مقدار میں چرس برآمد۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 03 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، مقدمات درج۔

معاشرے میں منشیات جیسے ناسور کے زریعے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ڈی پی او ہری پور

ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل خانپور کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ صدیق شاہ نے ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے چیچیاں انٹرچینج کی طرف سے ہری پور کو آنے والے ٹویٹا ہائی ایس نمبری LES.3313 کو دوران ناکہ بندی روکا جس میں ڈرائیور جو گاڑی چلا رہا تھا کے علاوہ اور کوئی سواری موجود نہ تھی۔

دوران تلاشی گاڑی کی اندرونی باڈی کے گتوں کے نیچے مختلف جگہوں سے مجموعی طور پر 09 کلو 655 گرام چرس برآمد کر کے ملزم یاسر شہزاد ولد عبدالرحمان سکنہ ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے گاڑی متزکرہ کو قبضہ پولیس میں کر لیا۔

ایڈیشنل ایس ایچ او جھانزیب خان نے منشیات فروش ھوس خان ولد میراجان سکنہ کیمپ نمبر 12 کو 02 کلو 480 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
انچارج چوکی پنیاں سب انسپکٹر منیر حیات نے منشیات فروش صلاح الدین سید محمد سکنہ کیمپ نمبر 12 کو 01 کلو 300 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔ تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں