5

ہریپور میں رات کو اندھے قتل کیس کا واقعہ رونما

ہری پور. تھانہ سٹی کی حدود میں گزشتہ رات کو اندھے قتل کیس کا واقعہ رونما۔ایس پی انوسٹیگیشن کا جائے وقوعہ کا دورہ۔ڈی پی او ہری پور کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے قاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری۔

تھانہ سٹی کی حدود میں گزشتہ رات کو کھلابٹ کے رہائشی کا سکندر پور میں قتل کا واقع رونما ہوا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف 302 ppc کے تحت مقدمہ درج۔

ایس پی انوسٹیگیشن نے ایس ڈی پی او سرکل ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ڈی ایس پی انوسٹیگیشن ، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور تفتیشی سٹاف کے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

ایس پی انوسٹیگیشن نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار کر واقع میں ملوث ملزم/ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا۔پولیس ٹیم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم/ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔

جدید سائنسی و تکنیکی زرائع کا استعمال کرتے ہوئے انشاءاللہ بہت جلد ملزم/ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں