5

آٹے کی ذخیر اندوزی کے خلاف کارروائی

ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی هدايت پر آج ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر ا محمد علی صاحب نے آٹے کی شفاف اور سرکار کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے آٹا سیل پوائنٹ ، موبائل وین اور یوٹیلٹی سٹورز کا معائنہ کیا ۔

اور ضروری ھدایات جاری کی گئی . علاوہ ازیں نان بھائیوں کی طرف سے روٹی میں وزن کی کمی اور نرخ سے زائد پیسے وصول کرنے پر متعدد کو پولیس کے حوالے کردیا. اسکے علاوہ آٹے کی ذخیر اندوزی کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ۔

علاوہ ازیں یوٹیلٹی سٹورز کے ریجنل منیجر سے ملاقات کی تاکہ ہری پور کے اُن علاقوں میں گھی ، آٹا اور چینی کی ترسیل موبائل وین کے ذریعے یقینی بنائی جائے جہاں ابھی تک یوٹیلٹی سٹورز کا آٹا دستیاب نہیں ہوسکا ۔

ہری پور کے ہر علاقے کے مقامی دکانداروں کو سرکاری آٹے کی سیل کے لئے رجسٹر کیا گیا ہے اور اسی طرح یوٹیلٹی سٹورز کی موبائل وین بھی شیڈول کے مطابق بھجوائی جائے گی اور اسکا شیڈول سوشل میڈیا پر عوام سے شیئر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں