13

آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری

ایبٹ آباد ۔ آٹے کے نرخوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور سرکاری آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری۔

تحصیل حویلیاں میں آٹے کے نرخوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور سرکاری آٹے کے ریکارڈ کا معائنہ، متعدد ڈیلرزکو نوٹس جاری۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے حویلیاں میں سرکاری آٹے کی شہریوں تک فروخت کے حوالے سے ڈیلرز کا معائنہ کیا،خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے۔

آٹےکے سٹاک کا معائنہ، رسیدیں، ریکارڈچیک کیااور دکانداروں کو آٹے کی فروخت کا تمام تر ریکارڈ مرتب کرنے، مقررہ قیمتوں پر آٹے کی فروخت کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

انتظامیہ کی جانب سے سرکاری آٹے کی فروخت کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سرکاری آٹے کی فروخت میں بے ضبطگی سے متعلق ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 یا ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ایبٹ آباد فون نمبر 09929310326 پر رابطہ کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں