8

ایبٹ آباد میں سرکاری آٹا کی بلیک مارکیٹنگ

ایبٹ آباد ۔ سرکاری آٹا کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف محکمہ خوراک ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی.

ڈائریکٹر فوڈ جناب ریحان گل خٹک صاحب،ڈپٹی ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن جناب شیواز طارق اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب طارق سلام مروت صاحب کی خصوصی ہدایات پر آج محکمہ خوراک ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی فوڈ انسپکٹر ثاقب میر اور شعیب لودھی نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری آٹا کی بلیک مارکیٹنگ کو ناکام بنا دیا ۔

اور سرکاری آٹا کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ڈیلر کے خلاف فوڈ قوانین کے مطابق سخت کاروائی کرتے ہوئے پابند سلاسل کرتے ہوئے اس کا فوڈ لائسنس معطل کر دیا اور سرکاری آٹا قبضے میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں