4

ایک عورت اپنے دو کم سن بچوں کے ساتھ بے یار مدد گار

مانسہرہ ۔ مانسہرہ لاری اڈہ رات کی تاریکی سرد موسم درجہ حرارت منفی سنٹی گریٹ ایک عورت اپنے دو کم سن بچوں کے ساتھ بے یار مدد گار لاری اڈہ میں سردی سے بچنے کے لیے روڈ کے کنارے پر آگ جلا کر اپنے آپکو اور اپنے بچوں کو سردی سے بچا رہی ہے۔

عورت سے ہم نے پوچھا تو کہنے لگی خاوند نے گھر سے نکال دیا اور بہن بھائی بھی کوئی نہیں والدین کا سایہ بھی سر پر نہیں رات کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ۔

بچوں کے پینے کے لیے دودھ نہیں کھانا کھانے کے لیے کھانا نہیں شوز پھٹے ہوئے پہنے کے لیے گرم کپڑے نہیں ہیں ۔ ہم نے ان کے ساتھ جو تعاون ہو سکتا تھا کیا ہے آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ آپ کو بھی اگر کہیں پر ملیں تو ان کے ساتھ تعاون فرمائیں ۔

اللّٰہ تعالٰی سے دعا ہے کہ کسی بہن یا بیٹی کو ایسا دن نہ دیکھائے ۔آمین ثم آمین ۔اور ان مردوں سے گزارش ہے کہ اپنے گھر کی عزت کو اور کسی کی بیٹی کو اس طرح ذلیل نہ کریں ۔روز قیامت اس کا بھی حصاب دینا پڑھئے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں