20

بٹگرام کی تاریخ میں سب سے بڑی ایوارڈ سرمنی

بٹگرام: آفاق کے زیر اہتمام بٹگرام کی تاریخ میں سب سے بڑی ایوارڈ سرمنی (آفاق ایوارڈ سرمنی پروگرام) پروگرام انعقاد کیاگیا جس میں بٹگرام کے مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کو اکنالیجمینٹ، بیسٹ ٹیچر آف دی ایئر اور شائنگ سٹار سٹوڈنٹ آف دی ایئر ایوارڈ دیئے گئے۔

گرینڈ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر فنانس بٹگرام اسد محمود لودھی صاحب تھے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) بٹگرام حافظ نواز، آفاق ہزارہ اور گلگت بلتستان کے رینجل ڈائریکٹر ہدایت خان، آفاق کے موٹیویشنل اسپیکر وقار اصغر، آفاق بٹگرام کے سینئر ایریا منیجر سلیم اویس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات سمیت مختلف نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

تقریب میں مختلف نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات بہترین ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے آفاق انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں