9

جنت نظیر چراگاہ

بلیجہ سرن ویلی(بھوگڑمنگ ویلی) مانسہرہ اور بٹگرام کے سنگم پہ سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ایک جنت نظیر چراگاہ ھے۔ جو گرمیوں میں انتہائی سرسبز و شاداب رھتی ھے۔

بڑی تعداد میں مانسہرہ اور بٹگرام کے چرواہے اپنے مویشیوں کو چروانے یہاں آباد رھتے ھیں, وسیع و عریض سرسبز و شاداب میدان انتہائی دلکش منظر پیش کرتا ھے۔ جبکہ سردیوں میں بلیجہ برف کی سفید چادر اوڑھ لیتا ھے اور انتہائی دلکش منظر پیش کرتا ھے,جس سے اس کا حسن دوبالا ھو جاتا ہے۔

بلیجہ اب تک سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ھے, بہت ہی کم سیاح اس جنت نظیر چراگاہ کا رخ کرتے ہیں, جس کی بنیادی وجہ یہاں تک مشکل پیدل رسائ اور یہاں کے بارے میں کم معلومات کی فراہمی ہے۔

اگر یہاں تک روڈ کی سہولت میسر ھو جاۓ تو زیادہ تعداد میں لوگ قدرت کی اس صناعی کو دیکھ پائیں گے۔ یہاں جبڑدیول اور چھتر پلین مانسہرہ سے پہنچا جا سکتا ھے۔ سردیوں میں یہاں بین الاقوامی سطح کا ski resort resort بن سکتاھے۔
بلیجہ کی بے پناہ خوبصورتی سراہے جانے کی منتظر ھے۔
تحریر : نیر شہزاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں