15

رات کی تاریکی میں چوری کی واردات،سراغ نا مل سکا

مانسہرہ ۔ بالاکوٹ کاغان روڈ پر واقع جنرل سٹور میں تین روز قبل رات کی تاریکی میں چوری کی واردات کرنے والے نامعلوم ملزمان کا سراغ نہ مل سکا ۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نامعلوم چور زم زم جنرل سٹور کے ساتھ واقع دوکان کی عقبی دیوار توڑ کر مذکورہ دوکان میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر جنرل سٹور سے نقدی اور سامان چوری کر کے رفوچکر ہو گئے۔

جن کا تاحال سراغ نہ مل سکا تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ نامعلوم چوروں کا سراغ لگا کر مذکورہ تاجر کے نقصان کا ازالہ کیا جائے تاکہ دیگر تاجر برادری کو ایسے واقعات کے تدارک پر انھیں تحفظ کا احساس ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں