10

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم پٹھان کا ٹریلر جاری کیا جس کےکچھ ہی منٹس میں فلم کے ٹریلر کو لاکھوں مرتبہ دیکھ لیا گیا۔

اس کے علاوہ ساتھی اداکاروں اور پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا، صارفین کی جانب سے فلم کے ٹریلر کو پسند کیا جارہا ہے۔

ایکشن اور سسپینس سے بھرپور فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوگی ، اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ کے ریلیز سے قبل ہی اس کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض کردیا۔

اس معاملے پر بھارتی سنسر بورڈ کے چیئرمین پراسون جوشی نے بیان جاری کیاتھا جس میں کہا گیا کہ فلم کا سی بی ایف سی کی گائیڈلائنز کے مطابق جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے فلم کے پروڈیوسرز یش راج فلمز کو تجویز دی کہ وہ فلم بشمول گانوں میں کچھ تبدیلیاں کریں اور ریلیز سے قبل فلم کا تبدیل شدہ ورژن بورڈ کے سامنے پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں