7

عوام کا چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار

ایبٹ آباد۔ حویلیاں کے شہریوں اور سول سوسائٹی نےحویلیاں میں سرے عام بازار میں فاہرنگ کرنے اور مسلسل بازار کےاندر قق کیا انھوں نے کہا پولیس کی کمزور گرفت ہونے کی وجہ سے آئے روز ایسی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا۔

چوروں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی گزشتہ ایک ہفتے میں روزانہ کی بنیاد پر ایسی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے شہریوں نے ڈی۔پی او ایبٹ آباد ڈی۔ایس پی حویلیاں اور ایس ایچ او حویلیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر گرفت مضبوط کریں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنایا جائے۔

حویلیاں شہر کے عوامی شہری اس وقت سخت کرب میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں اور احساس عدم تحفظ پیدا ہو چکا ہے تاجر برادری نے کہا اگر پولیس کی گرفت سے یہ درجنوں چوریاں جو ہوئی ہیں پیشرفت ہوتی تو اسکے اثرات مرتب ہوتے شہریوں کے مطابق یہ کوئی منظم گروہ ہے جو اس میں مصروف عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں