5

مانسہرہ بھر میں ضلعی انتظامیہ کا چیک اینڈ بیلینس اور کاروائیاں

مانسہرہ ۔ گاڑیوں کے کرائے اور مسافروں کی تعداد کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے کوہستان کالونی میں سرکاری سبسڈی والے آٹے کی “ON WHEEL” تقسیم کی نگرانی کی۔ نگرانی کے دوران مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور آٹے کی مناسب اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے سبسڈی والے آٹے کے کوٹہ اور سیل پوائنٹس کو بڑھانے کے لیے اٹھائی گئی شکایات/مسائل پر مقامی لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ملاقات کے دوران مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں آٹے کی بہتر اور مساوی تقسیم کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے مختلف پٹوارخانوں کا معائنہ کیا۔ میوٹیشن، روزنامچہ اور دیگر ریکارڈ چیک کیا۔ دیواروں پر چسپاں عوامی سہولت کے لیے معلوماتی بینر چیک کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے بازار بالخصوص بیکریوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ حفظان صحت اور صفائی کا جائزہ لیا۔ مختلف دکانوں سے پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے، خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے اور وارننگ جاری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں