6

محکمہ فوڈ اور صوبائی حکومت ملی بھگت

ایبٹ آباد ۔ ایبٹ آباد وفاقی وزیر پارلیمانی امور و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن مرتضی جاوید عباسی نے کہا ھیکہ 18 ترمیم کے بعدصوبائی حکومتیں خودمختار ہیں۔

صوبہ میں عوام کے مسائل حل کرنا انکی زمہ داری ہے پنجاب اور سرحد میں آٹے کا بحران تحریک انصاف کی صوبائی حکومتوں کی نااہلی ہے اور وہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے وفاقی حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار ثھہرا رہی ہے صوبہ کے پی کے میں محکمہ فوڈ اور صوبائی حکومت ملی بھگت کے ساتھ گندم افغانستان سمگل کرکے مال بنانے میں مصروف ہے اور صوبہ کے پی کے میں آٹے کا بحران بنایا ہوا ہے ۔

اور آٹے کے نرخوں میں اضافہ کرکے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں ۔جوصوبائی حکومت کی کرپش ہے تحریک انصاف کی صوبہ کے پی کے میں حکومت کو دس سال ہونے کو ہیں جس نے صوبے کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور صوبہ کو ایک ھزار ارب روپے کا مقروض کر دیا ہے صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث دہشت کرد سر اٹھا رہے ہیں۔

صوبے میں کرپشن بدعنوانی کا راج ہے صوبائی وزراء جھوٹے دعوے کرکے اپنی نوکری پکی کرنے میں مصروف ہیں آتے کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے اور آٹے کے بحران سے صوبائی وزراء کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے پنجاب اور کے پی کے میں کرپٹ ٹولے نے صوبے کے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں