7

معاشرے میں ایک اچھاتعلیم یافتہ انسان

مانسہرہ ۔ مانسہرہ پاکستان لجینڈز بپلک سکول اینڈ کالج کاافتتاح کردیاگیا۔افتتاحی تقریب میں عوامی وسماجی حلقوں سمیت کثیرتعدادمیں عوام نےشرکت کی مہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےپرنسپل وجی ایم سی کوارڈنیٹر ممتازحیدراورانکےہمراہ کنٹرولرامتحانات تعلیمی بورڈ ایبٹ أباد بابرایازعباسی تھے۔

مہمان خصوصی ممتازحیدرنے پرچم کشاٸی کرکے سکول کاباقاعدہ افتتاح کیاتفصیلات کےمطابق گزشتہ روزمانسہرہ میں پاکستان لجینڈزبپلک سکول اینڈ کالج کی افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا جسمیں عوامی وسماجی حلقوں سمیت کثیرتعدادمیں عوام نے شرکت کی ۔

جبکہ تقریب کےمہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےپرنسپل وجی ایم سی کوارڈینیٹر ممتازحیدراورانکےہمراہ کنٹرولرامتحانات بابرایازعباسی تھے تقریب کاباقاعدہ أغازتلاوت کلام پاک سےہوااسکےبعدپرنسپل رجب علی نے سکول کی افتتاحی تقریب سےشرکاء کوأگاہ کیاتقریب سےخطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی پرنسپل ممتازحیدرنے کہاہیکہ پاکستان لجینڈزپبلک سکول اینڈ کالج تعلیمی میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کالوہامنواکر طلباء وطالبات کو معاشرے میں ایک اچھاتعلیم یافتہ انسان بنانےمیں اپنابھرپورکرداراداکرےگا ۔

موجودہ دورمیں تعلیم کاحصول انتہائی ضروری ہوچکاہے انہوں نےکہاکہ پاکستان لجینڈزپبلک سکول اینڈکالج مانسہرہ أہندہ أنےوالی نسلوں کےلیے بہترین تعلیمی درسگاہ ثابت ہوگی تقریب سے کنٹرولرامتحانات تعلیمی بورڈ ایبٹ أباد بابرایازعباسی نےکہاکہ أج ضلع مانسہرہ میں علم کی روشنی کاایک اوردروازہ کھلنےجارہاہے۔

یہ دروازہ مستقبل میں بہترین طریقے سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کوجاری رکھے گایہاں سے طلبإوطالبات تعلیم حاصل کرکے أگے معاشرے میں تعلیم کوفروغ دیں گے انہوں نےکہاکہ ہمارے معاشرےمیں تعلیم کی کمی نہیں ہے بلکہ انسانيت کی کمی ہے۔

ایک دوسرے کےحقوق کی پامالی کی جارہی ہے ہمیں اپنےبچوں کوکردارسازی کے حوالے سےأگاہ کرناچاہیے أخرمیں پاکستان لجینڈزبپلک سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی ممتازحیدر اوربابرایازمیں یادگاری شیلڈزپیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں