5

ہزارہ ڈویژن کی سب سے کم عمر خاتون پی ایچ ڈی ڈاکٹر چار کتب کی مصنفہ

مانسہرہ ۔ ہزارہ ڈویژن کی سب سے کم عمر خاتون پی ایچ ڈی ڈاکٹر تحسین جدون ، چار کتب کی مصنفہ گورنمنٹ کے سرکاری سکولوں سے نکل کر اسلام آباد نمل سے پی ایچ ڈی کی ۔

اعلی ترین ڈگری لینے والی نواں شہر کی رہائشی ڈاکٹر تحسین بی بی نے اینے مقالہ پاکستانی ارود افسانے میں سیاسی شعور کے عنوان کے بعد ہندکو کتاب کھیڈاں کا ارود ترجمہ نعتیہ کلام شخص عکسی جیسی کتب لکھی جو قرطبہ یونیورسٹی کے سلیبس میں پڑھائی جاتی ہیں ۔

ڈاکٹر تحسین کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پانچ سال میں ڈگری لینے کا اعزاز اور ریسرچ میں خیبر پختون خواہ میں ٹاپ کرنے 65 پیپرز ایچ ای سی اور 25 دوسرے ادبی رسائل و جرائد میں ملکی وغیر ملکی میں شائع ہوئے اکیڈمی ادبیات پاکستان کی 40 سے زائد کانفرنسوں میں شرکت کرنے والی اپنی محنت سے والدین کے تعاون سے اس مقام تک جانے والی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ جسطرح میں نے گھر سے دور جاکر ہاسٹلوں اور پیبلک ٹرانسپورٹ کی سفری مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری ۔

میں نہیں چاہتی کہ میرے بعد ایبٹ آباد اور ہزارہ کے بچے بچیاں ان مشکلات سے گزریں میرا مطالبہ ھے ایبٹ آباد یونیورسٹی ای بٹ آباد پوسٹ گریجویٹ کالجز میں ارود شعبہ اور تحقیقی کام ہو اس میں ہائیر ایجوکیشن ایبٹ آباد کی سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی اس حق کےلئے آواز بلند کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں