5

اطلاع برائے عوام الناس تورغر

تورغر ۔ ضلع تورغر میں حال ہی میں تھاکوٹ تا جدباء روڈ کی بلیک ٹاپنگ اور مرمت کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ سڑک تورغر کی مرکزی شاہراہ اور سہولت کا مین زریعہ ہے لہٰذا تمام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہیکہ سڑک کا خیال رکھیں اور اسے توڑ پھوڑ سے بچائیں۔

کچھ ناقدین دوڑ میرا کے مقام پر سڑک کنارے ایریگیشن چینل کو بند کر کے یا اسکا رخ موڑ کر پانی کا بہاو سڑک کی طرف کر دیتے ہیں جس سے سڑک بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

یہ ان تمام لوگوں کے لئے آخری وارننگ ہے جو سڑک کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں