6

برف باری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی خدمت

ایبٹ آباد ۔ ریسکیو 1122 گلیات کے اہلکار برف باری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی خدمت میں مصروف۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی ہدایات پر گزشتہ رات سے گلیات کی تمام شاہراہوں پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض دینے میں مصروف ہے۔

پھسلن کے باعث گاڑیاں برف میں پھنس گئی تھی،پھنسی گاڑیاں اور ان میں سوار فیملیز کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ریسکیو آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر گلیات فہد علی مسعود کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں