6

تورغر مڈل ٹیک پروگرام میں شامل، طالبات کیلئے اکیڈمک اور ٹیکنیکل تعلیم کی فراہم

تورغر ۔ ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان سے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن تورغر عبدالخالق نے ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر تورغر نے ڈپٹی کمشنر تورغر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے کیو اے ایل، جیکا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملاپ اور تعاون سے ضلع تورغر کو خالصتاً ڈپٹی کمشنر تورغر کی کاوشوں سے مڈل ٹیک پروگرام میں شامل کر دیا گیا ہے، مڈل ٹیک پروگرام کی بدولت ضلع تورغر کی وہ طالبات جو پرائمری پاس کرنے کے بعد کسی بھی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں، انہیں اکیڈمک اور ٹیکنیکل تعلیم فراہم کی جائے گی۔

یہ پروگرام ہائبرڈ موڈ کی بنیادوں پر ضلع تورغر میں کام کرے گا، طالبات ہفتہ میں تین دن سکول میں تعلیم حاصل کریں گی جبکہ بقیہ دن وہ اپنے گھروں میں ہی جدید آلات سے تعلیم حاصل کر پائیں گی۔ مذکورہ بالا پروگرام کی وساطت سے پہلا مڈل ٹیک سکول تحصیل کنڈر میں قائم کیا جا رہا ہے جس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں