7

حویلیاں ،کم وزن روٹی اور زائد ریٹ وصول کرنے پر کارروائیاں،متعدد آٹا سٹور ، تندور سیل کردیئے

ایبٹ آباد : اسسٹنٹ کمشنر II حویلیاں لبنی اقبال نے عوامی شکایات پر متعدد آٹا سٹوروں اور تندوروں کے خلاف کارروائی کر کے دکانیں سیل کروا دیں ، مقرر کردہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں پر جرمانے کئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر II حویلیاں لبنی اقبال نے حویلیاں کے مختلف بازاروں میں عوامی شکایات پر سخت ایکشن لینے کیلئے آٹا فراہم کرنے اور کم وزن کی روٹی اور زائد ریٹ وصول کرنے پر کئی دکانوں کو سیل کرنے سمیت جرمانے کئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری سرکاری نرخوں پر عوام کو خوردونوش کی اشیافراہم کرے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، سرکاری آٹا جو عوام کو ریلیف دینے کیلئے مارکیٹ میں مقرر کردہ ڈیلروں کو دیا جا رہا ہے، پر چیک اینڈ بیلنس کی پالیسی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں اس ڈیلر کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں