5

شہریوں کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کے لیے 337فکسڈ پوائنٹس مقرر

ایبٹ آباد ۔ حکومتی ہدایات کے مطابق شہریوں کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کے لیے 337فکسڈ پوائنٹس مقرر ۔ شہری نوٹیفائیڈ ڈیلرز سے سرکاری آٹا 1295 روپے فی 20 کلو گرام اور 648 روپے فی 10 کلو گرام خرید سکتے ہیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ آٹے کی زخیرہ اندوزی یا سرکاری آٹے کی ریٹ سے زیادہ فروخت پر ضلعی انتظامیہ یا محکمہ خوراک کو فوری اطلاع دیں تاکہ متعلقہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

محکمہ خوراک صوبہ خیبر پختونخواہ کی جانب سے گندم کا صوبائی کوٹہ پانچ ہزار ٹن سے بڑھا کر6500یومیہ کر دیا ہے اور اس کے ساتھ باہر سے گندم بھی پورٹ پر پہنچ چکی ہے صو بے اور ضلع میں گندم یا آٹے کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ضلع ایبٹ آباد کو یومیہ234ٹن گندم کوٹہ دیا جاتا ہے جسکی پسائی سے8190تھیلے20کلو کے ضلع بھر کے نامزد 337سیل پوائنٹ کو دیئے جاتے ہیں. آٹے کے نامزد ڈیلرز پورے ضلع کے دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور سرکاری آٹا عوام تک پہنچانے کے پابند ہیں.

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران و اہلکارروزانہ کی بنیاد پر ان کی چیکنگ کرتے ہیں اگر کوئی کسی غفلت کوتاہی میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جاتی ہے۔

اس وقت ضلع ایبٹ آباد میں آٹے اور گندم کی کوئی قلت نہیں ہے آٹا مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان افواہوں پر کان نہ دھریں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک عوام کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔

سرکاری آٹا کا ریٹ فکس ہے1295روپے 20کلو۔ حکومتی اقداما ت کی وجہ سے پنجاب یا دیگر اوپن مارکیٹ میں ڈبل سپر آٹا کا ریٹ جو 3000ہزار تک چلا گیا تھا اب 2700سو روپے اور فا ئن آٹا جو3300سو روپے تک چلا گیا تھا اب اس کا ریٹ 2900سو تک آگیا ہے اور اس کا ریٹ مزید نیچے آئے گا۔

گندم کا ریٹ جو5500سو تک چلا گیا تھا اب4400سو روپے تک آگیا ہے اور اس میں بھی مزید کمی آئے گی۔ عوام سے درخواست ہے کہ مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔ سرکاری یا اوپن ما رکیٹ میں آٹے کی کسی قسم کی کمی نہیں ہے عوام آٹا خریدتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق آٹاکی خریداری کر تے ہو ئے دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ آٹے کی زخیرہ اندوزی یا سرکاری ریٹ سے زیادہ فروخت پر ضلعی انتظامیہ یا محکمہ خوراک کو فوری اطا ع کی جا ئے تاکہ متعلقہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔
ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد: 09929310553

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں