5

ضلع مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیاسلسلہ شروع

مانسہرہ . ضلع مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔وادئی کاغان کے تفریحی مقامات شوگران ،کاغان اورناران میں بھی پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے پھسلن اور زیادہ برفیلے علاقوں میں سیاحوں کاداخلہ بند کررکھاہے۔

ضلع مانسہرہ اور بٹگرام کے سنگم پر واقع چھتر ٹاپ اور شارکول میں برفباری سے پھسلن اورشاہرائے قراقرم پر ٹریفک کی روانی میں خلل پیداہواہے۔ ڈی پی او عرفان طارق نے پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری موقع پر بھجوادی ہے جو گاڑیوں کو نکلوانے اور مسافروں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں