4

لوئر کوہستان پرفارمنس ریویو و گڈگورننس میٹنگ

لوئر کوہستان ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی زیر صدارت پرفارمنس ریویو و گڈگورننس میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز جنرل و فنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر پٹن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو و جنرل اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کو تمام محکموں کی ماہانہ کارکردگی پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کہ تمام اینڈیکیٹرز اور پاکستان سیٹزن پورٹل شکایات کو بروقت اور میرٹ پر حل کئیے جائیں اور عوام کو دی جانے والی سہولیات وقت پر دی جائے۔

اس کے علاوہ جاری شدہ گڈ گورننس سرگرمیوں کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات دی گئی کہ گڈ گورننس سرگرمیاں مقررہ وقت سے پہلے مکمل کی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیا فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں