7

مانسہرہ شہر کے نانبائیوں نے روٹی کی قیمت 5روپے خود ساختہ اضافہ کر دیا

مانسہرہ ۔ مانسہرہ شہر کے نانبائیوں نے روٹی کی قیمت 5روپے خود ساختہ اضافہ کر دیا۔غریب عوام پہلے ہی آٹا چینی گھی دال سبزی کےچکر میں پڑی ھوئی ھے اوپر سے ایک اور تحفہ مل گیا۔ادھر آٹا سستا ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔

دوسری طرف نانبائی حضرات بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے تیار ھو گۓ۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ شہر بازار و ادرگرد کے نانباٸیوں نے بغیر کسی نوٹیفکیشن خود ساختہ روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا۔عوام پہلے ہی چینی گھی سمیت دیگر اشیاۓ خردونوش غریب کی قوت خرید سے باہر ہو چکے ہیں ھے ۔دوسری جانب آٹا کے ریٹ بھی کم ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔

اس کے باوجود روٹی کے خود ساختہ ریٹ بڑھانا سمجھ سے باہر ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی کمزور گرفت ھونے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے فوٹوسیشن کے شوقین افسران محکمہ فوڈ عملی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دکھاٸیں۔جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عاٸد ھوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مانسہرہ و گردنواح کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا نماٸیدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ متعلقہ اعلی حکام اور افسران بالا کو اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے خود ساختہ ریت بڑھاۓ جانے کی وجہ سے گاہک اور نانباٸیوں میں تلخ کلامی کے مظاہر دیکھنے میں آۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں