6

مانسہرہ پاکستان لجینڈز بپلک سکول اینڈ کالج کاافتتاح کردیاگیا

مانسہرہ ۔ مانسہرہ پاکستان لجینڈز بپلک سکول اینڈ کالج کاافتتاح کردیاگیا ۔افتتاحی تقریب میں عوامی وسماجی حلقوں سمیت کثیرتعدادمیں عوام نےشرکت کی مہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےپرنسپل وجی ایم سی کوارڈنیٹر ممتازحیدراورانکےہمراہ کنٹرولرامتحانات تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد بابرایازعباسی تھے مہمان خصوصی ممتازحیدرنے پرچم کشائی کرکے سکول کاباقاعدہ افتتاح کیا۔

تفصیلات کےمطابق مانسہرہ میں پاکستان لجینڈزبپلک سکول اینڈ کالج کی افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا جسمیں عوامی وسماجی حلقوں سمیت کثیرتعدادمیں عوام نے شرکت کی جبکہ تقریب کےمہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےپرنسپل وجی ایم سی کوارڈینیٹر ممتازحیدراورانکےہمراہ کنٹرولرامتحانات بابرایازعباسی تھے۔

پاکستان لیجنڈز سکول اینڈ کالج کا شاندار افتتاح مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد ممتازحیدر صاحب کنٹرولرایگزامینیشن ایبٹ آباد بورڈ ابرارعباسی صاحب ڈی ڈی او شمس الرحمن صاحب ایس ڈی ای او سیدانورحسین شاہ اےڈی ای او سرفراز خان صاحب اےڈی ای او رفیق جاوید صاحب اےڈی ای او حنیف خان صاحب اےڈی ای او توصیف صاحب اےڈی او سپورٹس و پرائیویٹ سکولز عارف خان صاحب اےڈی ای او محمداجمل خان صاحب ٹی ایم او مانسہرہ سیدبشارت شاہ صاحب سعیدخان تنولی حاجی محمدحنیف یوتھ ایم پی اے سیدشبیرحسین شاہ چئیرمین پاکستان لیجنڈز سکول اینڈ کالج سیدمصدق حسین شاہ پرنسل رجب علی آزاد اور دیگر ماہرین تعلیم نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کاباقاعدہ أغازتلاوت کلام پاک سےہوا اسکے بعد چئیرمین سیدمصدق حسین شاہ بخاری نے سکول کی افتتاحی تقریب سے شرکإ کو آگاہ کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب سےخطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی پرنسپل ممتازحیدرنے کہا کہ پاکستان لجینڈزپبلک سکول اینڈ کالج تعلیمی میدان میں اپنی بہترین صلاحيتوں کا لوہا منوا کر طلبإ وطالبات کو معاشرے میں ایک اچھاتعلیم یافتہ انسان بنانےمیں اپنابھرپورکرداراداکرےگا موجودہ دورمیں تعلیم کاحصول انتہائی ضروری ہوچکاہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان لجینڈزپبلک سکول اینڈکالج مانسہرہ أہندہ أنےوالی نسلوں کےلیے بہترین تعلیمی درسگاہ ثابت ہوگی تقریب سے کنٹرولرامتحانات تعلیمی بورڈ ایبٹ أباد بابرایازعباسی نےکہاکہ أج ضلع مانسہرہ میں علم کی روشنی کاایک اوردروازہ کھلنےجارہاہے۔

یہ دروازہ مستقبل میں بہترین طریقے سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کوجاری رکھے گایہاں سے طلبإوطالبات تعلیم حاصل کرکے أگے معاشرے میں تعلیم کوفروغ دیں گے انہوں نےکہاکہ ہمارے معاشرےمیں تعلیم کی کمی نہیں ہے بلکہ انسانيت کی کمی ہے۔

ایک دوسرے کےحقوق کی پامالی کی جارہی ہے ہمیں اپنےبچوں کوکردارسازی کے حوالے سےأگاہ کرناچاہیے أخرمیں پاکستان لجینڈزبپلک سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی ممتازحیدر اوربابرایازمیں یادگاری شیلڈزپیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں