4

ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ کا کنگ عبداللہ ہسپتال کا دورہ

مانسہرہ۔ نوتعینات ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ کا کنگ عبداللہ ہسپتال کا دورہ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات بارے بریفنگ دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوتعینات ڈپٹی کمشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ نے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کنگ عبداللہ ہسپتال انتظامیہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ احمد فیصل ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد ڈاکٹر دیگر انتظامی افسران موجود تھے اس موقع پر کیک عبداللہ ہسپتال سابق ڈی ایم ایس ڈاکٹر خیزران نے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات انسنیٹر پلانٹ آکسیجن پلانٹ ڈائلیسیز یونٹ سی سی یو ایس یو واٹس ایپ دیگر سہولیات پینے کے صاف پانی ایمرجنسی او پی ڈی ایکسرے پارٹمنٹ لیبارٹری سمیت دیگر امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنگ عبداللہ ہسپتال سال 2005 کے ہولناک زلزلہ سے متاثر ہونے والا صوبہ کے پی کے کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔

جس میں مریضوں کو سہولیات اور بہتر علاج فراہم کرنے کے لئے تاحال مشینری تاخیر کا شکار ہے ۔حکومت کی جانب سے ہسپتال پر کافی توجہ دی جا رہی ہے کنگ عبداللہ ہسپتال مریضوں کو بہتر سہولیات اور بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے جس میں دیگر صوبائی فنڈنگ نہ ہونے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ نے کنگ عبداللہ ہسپتال میں قائم کرده انسنیٹر پلانٹ آئی سی یو وارڈ آکسیجن پلانٹ ایکسرے لیبارٹری یونٹ کا بھی معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ نے ہسپتال انتظامیہ کی بہتر سہولیات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور اسپتال انتظامیہ کو مریضوں بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں