5

ڈھینڈہ کنویں میں بلی گر گئی، ریسکیو 1122 کی کاروائی

ہریپور ۔ آندھی ہو یا طوفان، دِن ہو یا رات، جذبہ ہمدردی سے سرشار ریسکیو 1122 کے جوان انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں، پرندوں کی جانوں کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

ڈھینڈہ کے علاقے جوڑا پنڈ میں فہد خان نامی شخص کے گھر میں 40 فٹ گھہرے اور تنگ کنویں میں بلی گر گئی۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی خصوصی ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بلی کو زندہ، بحفاظت کنویں سے نکال کر آزاد کر دیا جس پر گھر کے مالک نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کو سراہا اور تعریفی پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں