5

کورٹ کیسز کے حل اور لوگوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ڈسٹرکٹ ریونیو ری ویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع موقع پر انکا کہنا تھا کہ تین ماہ، چھے ماہ اور ایک سال سے زائد تمام کورٹ کیسز کے حل اور لوگوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

فارسٹ کیسز پر فوری فیصلے کیے جائیں تا کہ جنگلات کی کٹائی کرنے والے افراد کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ لینڈ ایکوزیشن کے زیر التوا کیسز پر کام کو تیز کرتے ہوئے کیسز کے حل یقینی بنائے جائیں۔ وراثت کے انتقالات پر قانون کے مطابق فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تمام مجسٹریٹس اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورٹ کیسز کے جلد حل کو یقنی بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے۔ کورٹ فائن ریکوری کو مزید بہتر بناتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ریونیو سٹاف تجاوزات، ہل کٹنگ و دیگر پرعملدرآمد یقینی بناتے ہوئے رپورٹنگ اور عملداری یقینی بنائے۔

کمپیوٹرائز یشن آف لینڈ ریکارڈ کے باقی مواضع جات کی جاری سکیننگ کو جلد مکمل کرتے ہوے لوگوں کو ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تین ماہ، چھے ماہ یا اس سے زائد عرصے کے کورٹ کیسز کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ ریونیو سٹاف رجسٹریوں اور انتقلات کی تصدیق کے عمل کو تیز بنائے۔

فارسٹ کورٹ کیسز پر عملدرآمد اور حل کو یقینی بنایا جائے۔ سروس ڈیلیوری سینٹر کی کارکردگی خوش آئند ہے۔ سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ سال 2022 کے دوران سروس ڈیلیوری سینٹر ایبٹ آباد سے کل 6339 فرد بدرات جاری ہوئے، 59517 انتقلات ہوئے۔

سال 2022 کے دوران سروس ڈیلیوری سینٹر سے کل 14048 ایشوز کو حل کرتے ہوئے لوگوں کو سروسز کی فراہمی یقینی بنائی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ریونیو ری ویو میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دسمبر 2022کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا نے ریونیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس، تحصیداران، نائب تحصیلداران سب رجسٹرار کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور سروسز کے حوالے سے ہرممکن سہولت اور آسانی پیدا کی جائے۔

انہوں نےچھے ماہ اور ایک سال سے زائد مدت سے زیر التوا ریونیو کورٹ کیسز کے حوالے سے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئےہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے تین ماہ، چھے ماہ، ایک سال سےچلنے والے کیسوں کا فیصلہ اور ریلیف کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کورٹ فائن ریکوری، فارسٹ فائن ریکوری، آڈٹ پیراز پر عملدرآمد اور ریکوری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس اور ریونیو سٹاف کو تجاوزات کے خاتمے، انکروچمنٹ کی نشاندہی، ہل کٹنگ کے خلاف عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے رپورٹنگ اورفوری عملداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے وراثت کے انتقالات پر قانون کے مطابق فوری عملدرآمد کی بھی ہدایت کی اور وراثت کے تمام بقایا انتقالات کی تصدیق کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ کورٹ کیسز کے جلد حل کو یقنی بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے۔ کورٹ فائن ریکوری کو مزید بہتر بناتے ہوئے عملدرآمد یقیینی بنایا جائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر ایبٹ آباد محمد سجاد نے کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کمپیوٹرائز یشن آف لینڈ ریکارڈ کے غیر کمپیوٹرائزڈ مواضع جات کی جاری سکیننگ کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سال 2022 کے دوران سروس ڈیلیوری سینٹر ایبٹ آباد سے کل 6339 فرد بدرات جاری ہوئے، 59517 انتقلات ہوئے۔

سال 2022 کے دوران سروس ڈیلیوری سینٹر سے 14048 ایشوزکو حل کرتے ہوئے لوگوں کو سروسز کی فراہمی یقینی بنائی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سروس ڈیلیوری سینٹر کی سروسز کو سراہا۔ سروس ڈیلیوری سینٹر حویلیاں کے مواضع جات کی کمپیوٹرازیشن جلد مکمل کرنے اور سینٹر کو فعال بنانے کے حوالے سے بھی ہدایت جاری کیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلوری سنٹر محمد سجاد ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -2لبنی ٰاقبال ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود،تحصیلدار ایبٹ آباد، لورہ، حویلیاں، لوئر تناول،نائب تحصیلدار ایبٹ آباد، لورہ، حویلیاں، لوئرتناول اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں