6

ہریپور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ہری پور ۔ تھانہ مکھنیال پولیس کا امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔

ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مکھنیال ظہور بیگ نے ہمراہ نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل خانپور کی زیر نگرانی امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ مکھنیال کی حدود میں سرچ اینڈ سرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔

دوران سرچ غیر قانونی اسلحہ 01 پستول ،03 بندوقیں اور مختلف بور کے 26 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 01 سکیورٹی ایکٹ کے تحت 01 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں