10

ہزارہ ڈویثرن کے بالائی علاقوں میں برفباری اورمیدانی علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری

مانسہرہ ۔ ہزارہ ڈویثرن کے بالائی علاقوں میں برفباری اورمیدانی علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔
بدھ کے روز سے شروع ہونے والے بارشوں اوربرفباری کے سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،ہزارہ ڈویثرن کے علاقےمانسہرہ ، ہری پور،ایبٹ آبادشہر،بٹگرام شہرسمیت دیگرعلاقوں میں تیز بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔

ہزارہ کے سیاحتی مقامات اورپہاڑی علاقوں ،نتھیاگلی ،چھانگلی گلی ،وادی ناران،کاغان ،شوگراں سمیت متعدددیگرعلاقوں میں برفباری کاسپیل شروع ہے اوراب تک مختلف مقامات پرایک سے چارفٹ تک برف پڑچکی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اوربرفباری کاسلسلہ جمعے کے روزتک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں