8

ید عباس علی رضا شاہ کاظمی چیرمین SNHS فاؤنڈیشن کا ریسکیو 1122 مانسہرہ دفتر کا دورہ

مانسہرہ ۔ سید عباس علی رضا شاہ کاظمی چیرمین SNHS فاؤنڈیشن نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کے دفتر کا وزٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ حفیظ الرحمن صاحب نے خوش آمدید کہا۔ ان کو کنٹرول روم، اور ایمرجنسی کے دوران استعمال ہونے والے آلات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

چیرمین SNHS نے مانسہرہ میں ریسکیو 1122کی خدمات کو سہراہا ۔SNHSفانڈویشن کی پانچ ایمبولینس جو مضافات میں خدمات فراہم کر رہی ہیں ۔ سید عباس علی رضا شاہ کاظمی جو مستقبل میں اہلیانِ مانسہرہ ومظافات کے غریب ونادر افراد کے لیے ایمبولینس کی تعداد کو 25کے تک بڑھا رہے ہیں نئے رکھے جانے والے سٹاف کو پیشہ ورانہ ٹریننگ فراہم کرنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز حفیظ الرحمن صاحب نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔دونوں اداروں کی طرف سے عوام کو۔ کسی بھی ایمرجنسی حادثات میں بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

آخری میں چیرمین SNHS نے ریسکیو 1122 کو ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو تعریفی شیلڈ پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں