5

ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ پروفارمنس ری ویو میٹنگ کا انعقاد

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پروفارمنس ری ویو میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں تمام محکمہ جات کی ماہ دسمبر 2022 کے لیے پروفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات کو ایسے تمام ٹاسک جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

ٹی ایم۔اے لورہ، حویلیاں اور لوئر تناول، سی اینڈ ڈبلیو کو اپنے ایریا سے بل بورڈز اور غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خاتمے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے پولی تھین بیگز کے استعمال پر کاروائی کی ہدایت کی۔ مارکیٹ چیکنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس اور محکمہ خوراک کو ریگولر پرائس بیکنگ اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیویلپمنٹ سکیمز کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں اے ڈی سی فائنانس اینڈ پلاننگ اور تمام متعلقہ محکمہ جات کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی ای اوز کو سکولز کی صفائی، وائٹ واش کے حوالے سے ہدایت کی۔

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں ریٹ لسٹ کی فکسیشن یقینی بنائیں۔ حلال فوڈ اتھارٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ مل کر اشیاء خوردونوش خصوصا دودھ، دہی، ہوٹلوں کے کچن، مشروبات و دیگر اشیاء کی کوالٹی کا معائنہ اور شہریوں کو بہتر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ٹی ایم ایز، واسا، ایریگیشن، کینٹ بورڈ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنانے،نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں تا کہ سیلابی صورتحال سے بچا جائے اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کو تمام محکمہ جات کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نےسڑکوں، گلیوں، کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائیٹس، ہاسپٹلز کی صفائی، دفاتر، واش رومز، ریونیو سروسز میں فراہمی، حفضان صحت کی فراہمی، پبلک سروسز، کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ سٹریٹ لائیٹس کی درستگی، واٹر ٹینکس کی صفائی، کلورونیشن، سٹرکوں کے اطراف کنسٹرکشن میٹریل کی صفائی، بس سٹینڈز کی صفائی، سپیڈ بریکرز کے خاتمے، فائلز کی جلد از جلد ڈسپوزل، ڈومیسائل، سرٹیفکیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے دھمتوڑ بائی پاس کے اطراف رائٹ آف سے اور بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر کنسٹرکشن کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پبلک ڈیلیوری پر زور دیتے ہوئے شہریوں کے مسائل اور شکایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا تا کہ لوگوں کے مسائل اور سروسز کی بہتری کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری دفاتر میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاٸنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی ،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1علی شیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنٰی اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی، سی این ڑبلیو بیلڈنگ ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرلائیو سٹاک ، ٹی ایم او حویلیاں، لورہ، ٹی ایم اے ایبٹ آباد سپورٹس آفس، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس،ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکمہ جات کےافسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں