7

بنیادی صحت مرکز جدباء میں پولیو مہم کا آغاز

تورغر ۔ آج ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مختار شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمیل اسسٹنٹ کمشنر جدباء محمد حسرت خان اور ڈیزیز سرویلینس آفیسر تورغر ڈاکٹر ناصر جمال نے بنیادی صحت مرکز جدباء میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم جنوری 2023 کا افتتاح کر دیا۔

آمدہ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 34514 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر تورغر انورزیب خان ضلع تورغر کے تمام والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں