4

تحصیل بٹگرام میں ریونیو دربار کا انعقاد

بٹگرام ۔ صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان کی سربراہی میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بٹہ موڑی کے مقام پر ریونیو دربار کاانعقاد کیاگیا۔

عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئےمحکمہ مال سےمتعلق مسائل کافوری حل جسمیں فرد کااجراء، ڈومیسائل اجراء،پراپرٹی سرٹیفکیٹ کااجراء، انکم سرٹیفیکیٹ، ریونیوریکارڈ کی چیکنگ ،رجسٹری اوردرستگی ریکارڈ شامل تھے۔

ریونیو دربار میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلداران، پٹواریان، ریونیو عملہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں