17

زیر تعمیر مرکزی جامع مسجد مین بازار ہری پور

ہریپور ۔ معروف عالم دین مولانا ماجد قمر نے کہا ہے کہ زیر تعمیر مرکزی جامع مسجد مین بازار ہری پور ، بالائی منزل کے لنٹر کی بھرائی گزشتہ دنوں مکمل ہوئی ، مجموعی طور پر یہ چھٹا لنٹر تھا جو بحمد اللہ مکمل ہوا ،اس دوران مسجد کمیٹی کے چیئرمین اور سرپرست اعلی معروف سماجی شخصیت شاہد امین خان ترین کی خصوصی آمد ۔

اس عظیم الشان منصوبہ کی تکمیل پر ٹھیکیدار عبدالرشید کو مبارکباد دی اور کام کو خوب سراہا۔یاد رہے کہ یہ گرینڈ جامع مسجد کی تعمیر نہایت قلیل مدت میں اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم اور مخلصین ، معاونین کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے ممکن ہوئی ۔

مسجد کے انتظامی کمیٹی کے چیئرمین شاید امین خان صاحب ترین ، حاجی ملک محمد پرویز ( صدر مسجد کمیٹی ، راجا محمد الطاف ( جنرل سیکرٹری ) ، پروفیسر ڈاکٹر ارشد قیوم ( نائب صدر ) نے قدم قدم پر میری معاونت کی۔میں صمیم قلب سے ان تمام عہدیداران اور معاونین کا تہہ دل سے مشکور ہوں، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ سب سے راضی ہو آمین ثم آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں