5

سرکار کی جانب سے مقرر کردہ اوقات کار پر سختی سے عمل کیا جائے

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام،محمد سلیم خان نے آج مورخہ 12/01/2023 کو بی ایچ یو بٹہ موڑی کا دورہ کیا، اسپتال اسٹاف کی حاضری، دستیاب سہولیات اور ادویات وغیرہ کو چیک کیا گیا اور ہدایت دی گئیں کے سرکار کی جانب سے مقرر کردہ اوقات کار پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اور اسپتال کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور دستیاب وسائل کے ساتھ مریضوں کا ہر ممکن علاج یقینی بنایا جائے بعد آزاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام نے گاؤں جیسول بازار میں موجود سرکاری واٹر چینل پر دو فریقین کے درمیان پیدا شدہ نزاع پر فریقین کی موجودگی میں موقع ملاحظہ کیا اور تنازع خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں