21

شوگران میں اب تک دس انچ کاغان میں چودہ انچ ،ناران میں دو فٹ سے زائد برف

مانسہرہ ۔ مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارشں آور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔

جس سے علاقہ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔سیاحتی مقامات شوگران کاغان آور ناران میں شدید برفباری کی وجہ سے لوگوں گھروں میں محصور ہیں شوگران میں اب تک دس انچ کاغان میں چودہ انچ ،ناران میں دو فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔

شدید برفباری کی وجہ سے مقامی لوگوں آور سیاحوں کو شاہراہِ کاغان پر سفر دشگوار ہو گیا تاہم کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار چیئرمین ڈاکٹر ایمل زمان خان آور ڈائریکٹر جنرل طارق خان کی حصوصی ہدایات پر شاہراہِ کاغان پر مختلف مقامات پر بھاری مشینری آور ایمبولینس کے تعینات ہیں جو مقامی لوگوں کے ساتھ انے والے سیاحوں کی مدد آور معاونت کے علاؤہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار حالات کے لیئے چوکس ہیں ۔

شدید برفباری سے وادی کاغان وادی کونش وادی بھوگڑمنگ میں کئی رابط سڑکیں بند ہو گئیں ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی بعض مقامات پر معطل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں