14

فوڈ کنٹرولر مانسہرہ عظمیٰ شاہ کے چھاپے

مانسہرہ ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کا آٹا ڈیلرز اور گرانفروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن.ضلع مانسہرہ کے دور دراز علاقے گھڑی جیب اللہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مس عظمیٰ شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائیاں کیں . دوران انسپکشن سارے بازار کا معائنہ کیا گیا اور گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گیے۔

مزید برآه وه آٹا ڈیلرز جن کے پاس آٹا تقسیم کا کوئی ریکارڈ نہ پایا گیا ان کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک لسٹ کردیا گیا .
اس موقع پر مس عظمیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ کو کسی صورت گرانفروشوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا اور ضلع بھر میں اسی طرح چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں