8

لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نے غصے میں گاڑی ہوٹل کے اندر دوڑا دی

چین کے شہر شنگھائی میں واقع ایک ہوٹل کے گاہک نے غصے میں اپنی گاڑی ہوٹل کے شیشے پر دے ماری اور گاڑی لے کر ہوٹل کی لابی تک آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس میں 28 سالہ گاہک نے الزام عائد کیا کہ ہوٹل والوں نے اس کا لیپ ٹاپ گما دیا جس میں انتہائی اہم معلومات تھیں۔

گاڑی ہوٹل سے ٹکرانے کے بعد ہوٹل ملازمین سے گاہک کی ایک تکرار ہوئی جس میں ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لیپ ٹاپ گم نہیں کیا، ساتھ ہی انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے لیپ ٹاپ کسی نے چوری کیا ہو۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود لوگ چیخ و پکار کررہے ہیں جب کہ گاہک کو گاڑی ٹکرانے پر کوس رہے ہیں، اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ’کیا آپ کو احساس ہے کہ آپ نے ابھی کیا کیا‘؟

کچھ افراد کو گاڑی سے ڈرائیور کو باہر نکالتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ شخص کا لیپ ٹاپ ہوٹل کے باہر سے مل گیا ہے جب کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں